برطانوی حکومت پناہ گزینوں کو حراست میں لینے کے لیے رواں ہفتے سے خصوصی آپریشن شروع کرے گی ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق توقع سے کچھ ہفتے پہلے ہی سیاسی پناہ گزینوں کی روانڈا ملک بدری کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔برطانوی حکام کا منصوبہ ہے کہ امیگریشن سروس کے دفاتر آنے والے پناہ گزینوں کو وہی سے حراست میں لے لیا جائے۔حکام کے طے کردہ منصوبے کے مطابق انہیں فوری طور پر حراستی مراکز میں منتقل کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ روں سال موسم گرما میں پہلی پرواز روانڈا کے لیے روانہ ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی