i بین اقوامی

برطانیہ،عیدالاضحی منانے کے معاملے پر علما کرام ایک پیج پر نہ آ سکےتازترین

June 19, 2023

برطانیہ میں عیدالاضحی منانے کے حوالے سے اس سال پھر علما کرام ایک پیج پر نہ آ سکے اور مسلم کمیونٹی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی،برطانیہ میں اس سال بھی دو عیدیں ہوں گی، سینٹرل لندن مسجد نے 28جون جبکہ مرکزی جماعت اہلسنت یو کے اوور سیز ٹرسٹ نے 29جون کو عید منانے کا اعلان کیا ہے،سینٹرل لندن مسجد کے مطابق برطانیہ میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد یوم عرفہ 27اور عیدالاضحی 28جون کو ہوگی،دوسری جانب مرکزی جماعت اہلسنت یو کے اوور سیز ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی 29جون کو منائی جائے گی،علما کرام کے درمیان اتفاق نہ ہونے پر برطانیہ میں مقیم مسلم کمیونٹی پریشانی کا شکار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی