i بین اقوامی

برطانیہ نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی خاطر خواہ مدد نہیں کی،برطانوی رکن پارلیمنٹتازترین

November 18, 2022

برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ ہوئی جس میں یاسمین قریشی نے کہا ہے کہ برطانیہ نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی خاطر خواہ مدد نہیں کی،تفصیلات کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ ہوئی جس میں اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے نمائندہ برائے پاکستان نے بھی شرکت کی،نمائندہ یونیسیف عبداللہ نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ یونیسف پاکستان میں صاف پانی اور بچوں کے علاج کی سہولتیں دے رہی ہے۔ عالمی برادی پاکستان کی امداد میں اضافہ کرے، اوورسیز پاکستانی اور فلاحی ادارے بھی سیلاب زدگان کی مدد کریں،اس موقع پر برطانوی رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے کہا کہ سیلاب نے پاکستان میں 40 ارب ڈالر کا نقصان کیا ہے۔ برطانیہ نے سیلاب زدگان کے لیے خاطر خواہ امداد نہیں دی ہے۔ اس حوالے سے برطانوی وزیراعظم اور وزیر خارجہ کو خط لکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی