انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خدشات پر برطانیہ نے اسرائیل کو اسلحے کی فروخت جزوی طور پر معطل کردی،برطانیہنے کہاہے کہ وہ اسرائیل کو اسلحے کی برآمدات کے 350میں سے 30لائسنس معطل کر دے گا کیونکہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں میں استعمال ہو سکتے ہیں،سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ جزوی پابندی میں ایسی اشیا شامل ہیں جو غزہ میں موجودہ تنازعہ میں حماس کے خلاف استعمال ہو سکتی ہیں لیکن اس میں ایف35لڑاکا طیاروں کے پرزے شامل نہیں ہیں،انہوں نے کہا کہ لائسنسوں کی معطلی کا فیصلہ ہتھیاروں پر پابندی کے مترادف نہیں ہے تاہم انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ بین الاقوامی قانون کے مطابق اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے،اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے برطانوی فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ وہ اس فیصلے پر بہت مایوس ہیں جو ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ہم سات محاذوں پر جنگ لڑ رہے ہیں اور اپنے 6یرغمالیوں کی موت کا ماتم کررہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی