i بین اقوامی

برطانیہ میں تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتال جاریتازترین

March 17, 2023

برطانیہ بھر میں تنخواہوں میں اضافے کے لیے ہڑتال کی جارہی ہے جس دوران سرکاری ملازمین، جونیئر ڈاکٹرز اور ریل ورکرز نے کام روک دیا،برطانوی وزیر خزانہ جیریمی ہنٹ نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر ورکرز یونین کے ساتھ مذاکرات ہورہے ہیں اور مذاکرات میں حوصلہ افزا پیش رفت کی امید ہے، ہڑتال کے پیش نظر اسپتالوں میں کام متاثر ہوگیا تو کہیں ٹیوب کا نیٹ ورک مکمل بند ہوگیا،تنخواہوں میں اضافے کے لیے ہڑتال کے پیش نظر سرکاری ملازمین، جونیئر ڈاکٹرز اور ریل ورکرز نے کام روک دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی