i بین اقوامی

برطانیہ میں شاہ چارلس کی تصویر والے نئے بینک نوٹ کا اجرا شروعتازترین

June 06, 2024

برطانیہ کی حکومت نے بادشاہ چارلس کی تصویر والے نئے بینک نوٹ جاری کرنا شروع کر دیئے ہیں،برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بادشاہ چارلس کی تصویر والے نئے بینک نوٹ جاری کرنا شروع کر دیئے گئے ہیں ،نئے نوٹوں کا اجرا خراب شدہ نوٹوں کی جگہ لے کر شروع کیا جا رہا ہے اور پھر جب مانگ پیدا ہوگی تو آہستہ آہستہ بڑی تعداد میں جاری کیے جائیں گے،شاہ چارلس برطانوی تاریخ کے دوسرے بادشاہ ہیں جو ان نوٹوں پر نظر آئیں گے،ملکہ الزبتھ نے 1960میں اس روایت کا آغاز کیا۔رپورٹس کے مطابق خریدار اب بھی ایسے موجودہ 5، 10، 20، اور 50پائونڈ کے نوٹ استعمال کر سکتے ہیں جن میں مرحوم ملکہ کی تصویر کنندہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جو پہلے نئے نوٹ چھاپے گئے تھے ان پر شاہ چارلس کی تصویر 2013میں لی گئی تصویر ڈالی گئی تھی۔بینک آف انگلینڈ کے گورنر اینڈریو بیلی نے نئے نوٹوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے،موجودہ پولیمر بینک آف انگلینڈ کے بینک نوٹوں کی پشت پر اب بھی وہی تصویر ہے جس میں سر ونسٹن چرچل، جین آسٹن، جے ایم ڈبلیو ٹرنر، اور ایلن ٹورنگ صعودی ترتیب میں ہیں۔ سکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ میں جاری کردہ نوٹوں میں بادشاہ کی نہیں بلکہ دوسری تصاویر ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی