انگلینڈ میں ریل کے کرایوں میں اگلے سال سے 5.9سے 6.4 فیصد تک اضافے کا امکان ہے ،برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے کرایوں میں اضافہ 5مارچ 2023سے نافذ ہوگا، انگلینڈ کی تاریخ میں یہ اب تک کا ہونیوالا سب سے زیادہ اضافہ ہوگا ، ریکارڈ اضافے پر حزب اختلاف لیبر پارٹی نے حکمراں کنزرویٹو پر شدید تنقید کی ہے، حزب اختلاف نے حکومتی اقدام کو مہنگائی کے مارے عوام کیخلاف بھونڈا مذاق قرار دیا ہے،دوسری جانب محکمہ ریلوے کو بدترین مالی بحران کا سامنا ہے ، ملازمین کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کا تنازع شدت اختیار کرچکا ہے اور ڈرائیورز کی ہڑتال سے برطانوی معیشت کو سخت نقصان پہنچا ہے،ٹرین ڈرائیورز نے تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے کو لے کر نئے سال کے اوائل میں نئی اور بڑی ہڑتال کی تیاریاں شروع کردی ہیں جس سے پانچ دن تک لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہوگا،ڈرائیورز کی ہڑتال کے باعث کرسمس اور نئے سال کے آغاز کی تقریبات سے فارغ ہونے والے سیاحوں اور مہمانوں کی بہت بڑی تعداد کو گھروں اور کام پر واپس لوٹنے پر مشکلات ہوں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی