برطانوی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ لسٹر شائر کے پارک میں چاقو کے وار سے زخمی ہونے والا بھارتی بزرگ دوران علاج دم توڑ گیا،واضح رہے کہ 80سالہ بھیم کوہلی کو فرینکلن پارک میں اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اپنے کتے کے ساتھ چہل قدمی کررہا تھا، 14سالہ انتہاپسند سفید فام لڑکے نے بھیم کوہلی کی گردن پر حملہ کیا تھا۔ پولیس نے لڑکے کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ قتل کے شبہ میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے معائنے میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ بھیم کوہلی کی موت گردن پر چوٹ کے نتیجے میں ہوئی ہے،پولیس کے مطابق واقعہ سے کمیونٹی میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ ملزم کے خلاف مزید ثبوت کے لیے کارروائی کی جارہی ہے،خیال رہے کہ پولیس نے چاقو کے حملے کے الزام میں پانچ لڑکوں کو گرفتار کیا تھا جس میں چار کو رہا کردیا گیا جبکہ ایک کو تحویل میں لے لیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی