i بین اقوامی

برطانیہ میں برفباری کے باعث معمولاتِ زندگی معطل، شہری اپنے ہی گھروں میں محصورتازترین

January 10, 2025

برطانیہ کے شمالی علاقوں میں برف باری کے باعث معمولاتِ زندگی معطل ہو کر رہ گئے، شہری اپنے ہی گھروں میں محصور ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ بھر میں گزشتہ 3 روز سے تعلیمی ادارے بند جبکہ ٹرینوں اور بسوں کی سروسز بھی تاخیر کا شکار ہیں۔شدید برف باری کے باعث کئی علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی جبکہ متعدد ایئر پورٹ بند اور پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔حکام کی جانب سے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔واضح ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کے باعث دنیا کا درجہ حرارت پریشان کن حد تک تبدیل ہو رہا ہے جس سے غیر متوقع اور معمول سے زیادہ بارشوں، سیلاب اور برف باری کا سامنا ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی