i بین اقوامی

برطانیہ کا پناہ کے متلاشیوں کو سمندر میں بحری جہاز میں رکھنے کا فیصلہتازترین

August 08, 2023

برطانوی حکومت نے پناہ گزینوں کے حوالے سے اپنے متنازع پروگرام پرعمل درآمد شروع کر دیا ہے، جس کے تحت وہ پناہ کے متلاشیوں کو سمندر میں اس وقت تک بحری جہازوں پر رکھا جائے گا جب تک ان کی پناہ کی درخواست منظور یا مسترد ہونے کا فیصلہ نہیں کیا جاتا،لندن میں مقامی میڈیا نے پیر کی صبح بتایا کہ پناہ کے متلاشیوں کے پہلے گروپ کو پہلے ہی پورٹ لینڈ کے "بیبی سٹاک ہوم" سٹیمر میں منتقل کر دیا گیا تھا،برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق پناہ کے متلاشیوں کی پہلی کھیپ جنہیں جہاز پر رہائش کے لیے منتقل کیا گیا ہے ان کی تعداد 50تھی جب کی رواں ہفتے کے اختتام پر ان پناہ گزینوں کی تعداد 500ہوجائے گی،برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے کہا ہے کہ نئی رہائش ایک سنگین مسئلے کو حل کرنے میں مدد کرے گی۔ گذشتہ ہفتے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا تھا کہ یہ کچھ مختلف کرنے کی ایک مثال ہے جو پہلے نہیں کیا گیا تھا،لیکن انسانی حقوق کی درجنوں تنظیموں اور کارکنوں نے جن میں پناہ گزینوں کی کونسل اور انسٹی ٹیوٹ آف ریس ریلیشنز بھی شامل ہیں گذشتہ ماہ ایک کھلی اپیل پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ ظالمانہ اور غیر انسانی ہے،فائر فائٹرز یونین نے متنبہ کیا کہ زیادہ بھیڑ اور آگ سے باہر نکلنے تک رسائی کے خدشات "بیبی سٹاک ہوم بجر کو ممکنہ موت کا جال بنا دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی