برطانوی وزیراعظم نے یوکرین کے لئے فضائی دفاعی پیکج کا اعلان کردیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دورہ یوکرین پر موجود برطانوی وزیراعظم نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے اہم ملاقات کی،ملاقات کے بعد رشی سونک نے بتایا کہ برطانیہ یوکرین کو فضائی دفاعی پیکج کے تحت 50 ملین پانڈ کا پیکج فراہم کرے گا جس میں 125 اینٹی کرافٹ گنز اور جدید ٹیکنالوجی شامل ہیں،کیف کے دورے کے دوران برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ کس طرح برطانیہ جنگ کے آغاز سے ہی یوکرین کے ساتھ کھڑا رہا، میں آج یہ کہنے آیا ہوں کہ برطانیہ اور ہمارے اتحادی یوکرین کے ساتھ کھڑے رہیں گے کیونکہ وہ اس وحشیانہ جنگ کو ختم کرنے کے لئے لڑرہا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کی مسلح افواج زمین سے روسی افواج کو پیچھے دھکیلنے میں کامیاب ہورہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی