i بین اقوامی

برطانیہ کا غزہ کے لیے مزید 37.38ملین ڈالر کی انسانی امداد کا وعدہتازترین

November 24, 2023

برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے غزہ کو مزید 37.38ملین ڈالر کی انسانی امداد فراہم کر نے کا اعلان کیا ہے،کیمرون نے ایک بیان میں کہا کہ مجھے فخر ہے کہ برطانیہ کی چوتھی پرواز اہم سامان لے کر مصر پہنچی ہے اور میں 30ملین برطانوی پائونڈ کی نئی فنڈنگ کا اعلان کر سکتا ہوں جو اہم امدادی کاموں مثلا پناہ کی فراہمی اور طبی سہولیات پر خرچ کی جائے گی،نئی امداد کا وعدہ اکتوبر میں تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے غزہ کے لیے برطانوی امداد کی اضافی رقم کو دوگنا کر دے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی