برطانیہ نے اسرائیل اور لبنان میں جاری کشیدگی کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کر دیا،برطانوی وزیراعظم نے خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لئے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کشیدگی میں مزید اضافہ نہ ہونے دیا جائے جیسا کہ اس وقت اسرائیل اور لبنان میں سخت کشیدہ صورتحال ہے اور اسرائیل کے لبنان کے اندر تک حملے جاری ہیں،برطانوی وزیراعظم نے کہا میں دوبارہ یہ درخواست کرتا ہوں کہ کشیدگی کو کم کیا جائے اور اسرائیلی و لبنانی سرحدوں پر جو کچھ چل رہا اہے اسے روکا جائے، تمام فریقوں سے یہ مطالبہ کروں گا کہ اپنے قدم پیچھے لائیں۔برطانوی وزیر دفاع نے بھی مشرق وسطی کی سنگین کشیدہ صورتحال بارے سلامتی سے متعلق اجلاس طلب کر لیا، برطانوی وزیر دفاع برطانیہ کی ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں مشرق وسطی میں پائی جانے والی بدترین کشیدگی کی صورتحال کو زیر بحث لایا جائے گا،میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرق وسطی کی سنگین صورتحال کے پیش نظر وزیر دفاع جاہن ہیلے نے سلامتی سے متعلقہ ذمہ داروں کا اجلاس طلب کیا ہے،واضح رہے کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں سینکڑوں لوگ ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ جوابا حزب اللہ نے اسرائیلی شہر حیفا کو راکٹوں کا نشانہ بنایا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی