برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم پر ایک بار پھر انڈہ پھینکنے کی کوشش کی گئی تاہم انڈہ انہیں نہیں لگا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق بادشاہ چارلس سوم پر ایک ماہ کے دوران انڈہ پھینکنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ انڈہ پھینکنے کی کوشش اس وقت کی گئی جب بادشاہ چارلس لوٹن کا دورہ کررہے تھے۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی اہلکار بادشاہ چارلس سوم کو کچھ دیر کے لیے دور لے گئے تاہم بعد میں بادشاہ چارلس سوم واپس آئے اور لوگوں سے مل کر دوبارہ روانہ ہوئے۔ پولیس نے ایک نوجوان کو انڈہ مارنے کے شبہے میں گرفتار کرلیا ہے جس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ نومبر میں شمالی انگلینڈ کے دورے میں بھی بادشاہ چارلس سوم کو انڈہ مارنے کی کوشش کی گئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی