برطانیہ کے شہر برمنگھم کے قریب برفیلی جھیل کے یخ بستہ پانی میں گرنے سے 3بچے ہلاک ہوگئے،برمنگھم اور گرد و نواح میں سردی کی شدید لہر جاری ہے، درجہ حرارت کئی روز سے نقطہ انجماد سے اوپر نہیں آیا،نواحی علاقے سوہلی ہل میں برفیلی جھیل کے یخ بستہ پانی میں گرنے سے تین بچے ہلاک ہوگئے اور ایک 6سالہ بچہ تشویش ناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے،پولیس کے مطابق اطلاعات ہیں کہ 6سے زائد بچے برف سے جمی جھیل کے اوپر کھیل رہے تھے کہ برف کی اوپری تہہ ٹوٹنے سے جھیل کے یخ بستہ پانی میں جاگرے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ریسکیو کے لیے کارروائی شروع کردی گئی،پولیس کے مطابق جھیل سے 3بچوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں جن کی عمریں 8سے 11سال کے درمیان ہیں جب کہ ایک بچے کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے،پولیس کا کہنا تھاکہ جھیل میں مزید بچوں کے ہونے کا خدشہ ہے اس لیے تلاش کا کام جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی