i بین اقوامی

برکس کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرنے پر انتونیو گوتریس پر یوکرین کی تنقیدتازترین

October 22, 2024

یوکرین نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے برکس کانفرنس میں شرکت کے لیے روسی صدر پوتین کی دعوت قبول کرنے کے خلاف سخت غم و غصے اور ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ یوکرینی وزارت خارجہ یوکرین نے ' ایکس' پر لکھا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے سوئٹزرلینڈ میں ' یوکرین کے لیے امن کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔ لیکن اب روس کے صدر جوکہ جنگی مجرم ہیں ان کی طرف سے دعوت قبول کر لی ہے۔ یہ ان کی طرف سے ایک غلط انتخاب ہے۔ جو امن کے 'کاز' کے بالکل حق میں نہیں ہے۔ ' یہ امن کانفرنس سوئٹزرلینڈ میں ماہ جون میں ہوئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی