i بین اقوامی

برکس کانفرنس کے موقع پر غیر معمولی سائبر حملے کئے گئے ، ترجمان روسی وزارت خارجہتازترین

October 24, 2024

روسی وزارت خارجہ کی طرف سے انکشاف کیا گیا ہے کہ بدھ کے روز ' برکس کانفرنس' کے دوران روس کو غیر معمولی سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہ بات روسی ترجمان ماریہ زہروف نے کہی ہے۔ اس سے قبل روسی ترجمان نے کہا تھا کہ وزارت خارجہ کو ہدف بناتے ہوئے وسیع پیمانے پر سروس کی عدم دستیابی اور فراہمی سے انکار پر ایسے خوفناک حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ترجمان کے مطابق غیر ملکی سطح سے ایک سائبر حملے کا سامنا شروع ہو گیا ۔ جس کے نتیجے میں سرکاری ویب سائٹ اور وزارت کے مختلف پورٹلز نشانہ بنائے جاتے رہے۔ماریہ زہروف نے یہ بھی نشان دہی کی ہے کہ روسی وزارت خارجہ کو معمول سے کہیں زیادہ اس طرح کے حملوں کا سامنا کرنا پڑتا رہتا ہے۔ لیکن بدھ کے روز کیا گیا سائبر حملہ بد ترین تھا۔خیال رہے روس میں ان دنوں 'برکس کانفرنس' جاری ہے۔ جسے بعض مغربی مبصرین مغرب مخالف کانفرنس اور اتحاد کا نام دے رہے ہیں۔ اس کانفرنس کی سرگرمیاں 22 اکتوبر سے 24 تک روس میں جاری رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی