i بین اقوامی

بریانی کیوں نہیں پکائی، شوہرنے بیوی کو چاقو کے وارسے زخمی کردیاتازترین

September 07, 2022

بھارت میں رات کے کھانے میں بریانی نہ پکانے پرشوہرنے بیوی کو چاقو مار کے زخمی کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرکے علاقے لاتورکا رہائشی ملزم وکرم نشے کی حالت میں گھر آیا اور رات کے کھانے میں بریانی نہ پکانے پر بیوی کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم وکرم نے بیوی پرچھری سے بھی وار کئے اور اسے زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ زخمی خاتون کو پڑوسیوں نے اسپتال پہنچایا۔ تشدد کا شکار خاتون کے گھروالوں کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی