برازیل کے پینٹانال کے جنگلات میں آگ لگ گئی، بڑی تعداد میں جنگلی حیات کے ہلاک ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی افراد کا کہنا ہے کہ آگ تیزی سے آبادیوں کی طرف بڑھنے سے مقامی باشندوں میں تشویش بڑھ گئی ، برازیل میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوا، آگ رات کے وقت لگی جو پھیلتی جارہی ہے۔خیال رہے اسے قبل بھی برازیل میں گزشتہ چند دنوں میں کئی جگہ پر آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں ، جبکہ اس بار لگنے والی آگ 2020سے زیادہ تباہ کن ہو سکتی ہے۔واضح رہے 2020میں لگنے والی آگ سے ایک کروڑ 70لاکھ جانور ہلاک ہو ئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی