i بین اقوامی

برازیل میں شدید بارشوں سے جانی و مالی نقصان میں بدستور اضافہتازترین

May 29, 2024

برازیل میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 169جبکہ لاپتہ افراد کی تعداد 56ہوگئی۔ملک کے جنوب میں ریاست ریو گرانڈے ڈو سول میں 3ہفتوں سے جاری بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب کی وجہ سے جان و مال کے نقصانات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ریاستی سول ڈیفنس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلاب سے متاثر ہ 469قصبوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ بعض علاقوں میں نظام آب بحال کر دیا گیا ہے اور عوام کو بتدریج پینے کا پانی میسر ہو گیا ہے، جب کہ 42شاہراہیں، پل اور گلیاں زیر آب ہیں لہذا زندگی معمول پر آنے میں کچھ وقت لگے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی