i بین اقوامی

بوسنیا میں اسکول کے اندر فائرنگ سے اسٹاف کے 3افراد ہلاکتازترین

August 22, 2024

مغربی بوسنیا کے ایک علاقے سنسکی موسٹ میں ایک ہائی اسکول کے اندر بدھ کے روز اسکول کے ایک ملازم نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اسٹاف کے تین لوگ ہلاک ہوگئے،عالمی میڈیا کے مطابق پولیس کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10بج کر 15منٹ پر اطلاع دی گئی کہ ایک شخص نے اسکول میں خودکار رائفل سے فائرنگ کی ہے،انہوں نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے نے اسکول کے ڈین، سیکرٹری اور ایک استاد کو قتل کر دیا ہے، اس کے بعد اس نے خودکشی کرنے کی کوشش کی اور وہ شدید زخمی ہو گیا،عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گرمیوں کی تعطیلات کے بعد سے اسکول ابھی تک دوبارہ نہیں کھلا اس لیے اسکول میں کوئی بھی بچہ موجود نہیں تھا، عینی شاہدین نے کہا کہ ایک چوکیدار جس کی انتظامیہ کے ساتھ اختلاف تھے اس نے مخصوص لوگوں کو تلاش کیا اور انہیں گولی مار دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی