i بین اقوامی

بولیویا، مسلح گروپ کا بیرکوں پر حملہ ، 200 فوجیوں کو اغوا کرلیا گیاتازترین

November 04, 2024

جنوبی امریکا کے ملک بولیویا میں مسلح گروپ نے فوجی بیرکوں پر حملہ کرکے 200 فوجیوں کو اغوا کرلیا۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ سینٹرل بولیویا میں پیش آیا جہاں ایک مسلح گروپ نے فوجی بیرکوں پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرلیا اور وہاں موجود 200 فوجیوں کو اغوا کرلیا۔بولیویا کے فوجی حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک مسلح گروپ نے کوکھابامبا شہر میں قائم فوجی بیرکوں پر حملہ کیا جہاں سے اسلحہ ور گولہ بارود قبضے میں لینے کے بعد 200 فوجیوں کو اغوا کرلیا۔بولیویا کی فوج نے مسلح گروپ پر زور دیا ہیکہ وہ پرامن رہتے ہوئے فوری طور پر فوجی بیرکوں کا قبضہ چھوڑے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں اس عمل کو ملک کے خلاف غداری تصور کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی