مسافر بردار طیارے بنانے والی کمپنی نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں غیر معمولی خسارے کا اعلان کر دیا ہے،تفصیلات کے مطابق مسافر طیارے بنانے والی معروف بوئنگ کمپنی نے 2022کی تیسری سہ ماہی میں غیر متوقع طور پر خسارے کا اعلان کر دیا ہے،کمپنی کا کہنا تھاکہ عالمی وبائی مرض کورونا اور اس کے نتیجے میں پیداواری لاگت میں اضافے نے کمپنی کو شدید مالی بحران میں مبتلا کر دیا ہے،رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ورجینیا میں قائم طیارہ ساز کمپنی بوئنگ اوورلیپنگ بحرانوں سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے، کورونا وبائی بیماری اور مہلک حادثات کے بعد اس کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ماڈل کے باوجود کمپنی قرض کے بوجھ تلے دب گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی