بھارت کے شہر بنگلورو میں اتوار کی صبح ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی،بھارتی میڈیا کے مطابق ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (ایسٹ زون)رمن گپتا نے بتایا کہ لڑکی کالج کی طالبہ ہے جو اپنے گھر واپس جارہی تھی کہ اس نے ایک لڑکے سے لفٹ لی اور کچھ دور تک چھوڑنے کے لیے کہا،پولیس کے مطابق اس لڑکے نے لفٹ دینے کے بعد لڑکی پر حملہ کردیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،رمن گپتا کے مطابق انہوں نے جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا اور متاثرہ لڑکی سمیت اس کے اہلخانہ سے بات کی،پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے پانچ ٹیمیں بنائی گئی ہیں جو اس کیس کو مختلف پہلو سے دیکھیں گی، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی