بنگلادیش میں مظاہرین نے عوامی لیگ کے رہنما کے ہوٹل کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں 24افراد ہلاک ہوگئے،بنگلادیشی میڈیا کے مطابق مشتعل مظاہرین نے عوامی لیگ جیسور شہر کے جنرل سیکرٹری کے جیسور میں واقع زابیر انٹرنیشنل ہوٹل کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں 24افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔،رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ ہوٹل میں آتشزدگی کی اطلاع گزشتہ شام 4بجے ملی اور فائر حکام 12گھنٹے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے، اس دوران بیشتر افراد کی موت دم گھٹنے سے ہوئی اور ان کی لاشیں ہوٹل کی مختلف منزلوں سے ملیں،بنگلادیشی میڈیا کے مطابق فائر حکام ہجوم کی مزاحمت کی وجہ سے کافی دیر تک آگ بجھانے کا کام شروع نہ کرسکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی