برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے بنگلا دیش کے حالات کا اقوام متحدہ کے تحت تحقیقات کرانے کا مطالبہ کردیا،برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ بنگلا دیشی عوام اقوام متحدہ کے زیرِ قیادت مکمل اور آزاد تحقیقات کے مستحق ہیں، برطانیہ بنگلا دیش کا پرامن اور جمہوری مستقبل یقینی بنانے کیلئے اقدامات دیکھنا چاہتا ہے،ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ بنگلادیش میں تمام فریقین امن کی بحالی کیلئے، تشدد اور مزید ہلاکتیں روکنے میں تعاون کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی