i بین اقوامی

بنگلہ دیش،صدرشہاب الدین نے پارلیمنٹ تحلیل کردیتازترین

August 06, 2024

بنگلہ دیش کے صدرشہاب الدین نے پارلیمنٹ تحلیل کردی،ملک میں اتوار تک پرتشدد مظاہروں میں 300سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد حسینہ واجد نے وزارت عظمی سے استعفی دے دیا تھا اور آرمی چیف وقار الزمان نے ملک میں عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کیا تھا،پیر کو بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے فوجی قیادت سے ملاقات میں مختلف سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی پر مشتمل عبوری حکومت قائم کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی،اس سلسلے میں فوج سے کہا گیا تھا کہ وہ جاری لوٹ مار بند کرائے اور قانون کی بلادستی بحال کرائی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی