بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ، آرمی چیف نے انہیں 45منٹ کی ڈیڈلائن دی تھی ،برطانوی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد بھارت روانہ ہوگئی ہیں ، بنگلہ دیش کے آرمی چیف وقارالزماں کچھ دیر بعد قوم سے خطاب کرینگے،یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم مخالف طلبہ کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کے اعلان کے بعد پرتشدد احتجاج میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 300تک جا پہنچی ہے،عالمی میڈیاکے مطابق بنگلہ دیش کے مقامی میڈیا کا بتانا ہے کہ ان جھڑپوں میں 14پولیس افسران سمیت 95افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ مجموعی طور پر حکومت مخالف احتجاج سے اب تک 300افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی