بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی زبان کے ایک انسٹی ٹیوٹ نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی۔ اس ضمن میں یی دائی یی لو چائنیز لینگویج ٹریننگ سینٹر نے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں انسٹی ٹیوٹ کے طلبا سمیت تقریبا 100 مہمانوں نے شرکت کی۔ یہ انسٹی ٹیوٹ 2016 سے بنگلہ دیشیوں کو چینی زبان کی تعلیم دے رہا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر محمد سعدی نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ طلبا چین کے قومی دن کو منانے کے لئے بہت پرجوش تھے۔ ہر فرد بہت خوش ہے اور اگلے سال اس سے بڑی تقریب کا منتظر ہے۔ محمد سعدی تقریبا نو بر س سے انسٹی ٹیوٹ میں چینی زبان پڑھا رہے ہیں اور اب تک یہاں 2 ہزار سے زائد طلبا تعلیم حاصل کرچکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی