i بین اقوامی

بنگلہ دیش مظاہروں کے دوران لڑکی کا فوجی جوان سے مصافحہتازترین

August 08, 2024

بنگلہ دیش کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی ہے، جہاں مظاہرین میں موجود خاتون نے فوجی اہلکار سے مصافحہ کیا ہے، تاہم خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ سوشل میڈیا پر موجود اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسمانی رنگ کے کپڑے زیب تن کیے ہوئے خاتون کی جانب سے حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کی خوشی منائی جا رہی تھی۔ اسی دوران خاتون نے بنگلہ دیشی فوجیوں سے بھی اظہار یکجہتی کیا اور انہیں بھی ویڈیو میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔ خاتون کی جانب سے ویڈیو میں بنگلہ دیشی فوجی اہلکار سے مصافحہ کیا گیا، اگرچہ شروعات میں اہلکار تذبذب کا شکار تھا تاہم مسکراہٹ کے ساتھ ہی خاتون کے مصافحے کا جواب دے ہی دیا۔ فوجی اہلکار نے جواب کے طور پر نہ صرف ہاتھ ملایا بلکہ ساتھ ہی چہرے پر مسکراہٹ بھی بکھیرے ہوئے تھا۔ لیکن اس سب میں سوشل میڈیا صارفین کے لیے صورتحال اس وقت دلچسپ ہوگئی جب فوجی اہلکار نے مصافحہ کرنے کے بعد اپنے ہاتھ کو تکنے لگا۔ اس پوری صورتحال پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب بھی دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں، جبکہ ویڈیو کو پسند بھی کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے بنگلہ دیش میں طلبا تنظیموں کی جانب سے کوٹہ سسٹم کے خلاف مذاحمتی تحریک کا آغازکیا گیا تھا، مطالبات کے حق میں جاری پر تشدد احتجاج کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے کوٹے کو 7 فیصد کیا گیا تھا، تاہم حسینہ واجد کی حکومت نے فیصلے پر عمل درآمد سے انکار کردیا تھا۔ جبکہ سابق وزیر اعظم حسینہ واجد نے طلبا کو رضاکار قرار دیا تھا، جو کہ بنگلہ دیش میں ملک دشمن مانے جاتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی