چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین توقع کرتا ہے بنگلہ دیش میں سماجی استحکام جلد بحال ہو جائے گا۔ انہوں نے یہ بات بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے مستعفی ہونے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہی۔ انہوں نے کہا چین بنگلہ دیش میں ہونے والی پیشرف کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے۔ بنگلہ دیش کے دوست پڑوسی اور جامع سٹرٹیجک معاون شراکت دار کی حیثیت سے چین کو مخلصانہ طورپرامید ہے کہ ملک میں سماجی استحکام جلد بحال ہو جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی