i بین اقوامی

بنگلہ دیش میں مقیم چینی باشندوں کا سیلاب زدگان کے لئے عطیہتازترین

September 02, 2024

بنگلہ دیش کو غیرمعمولی سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جبکہ مشکل کی اس گھڑی میں بنگلہ دیش میں مقیم چینی باشندوں نے آفت زدہ علاقوں میں عطیات دے رہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز 40 لاکھ ٹکا سے زیادہ نقد رقم اور تقریبا 90 لاکھ ٹکا مالیت کا سامان عطیہ کیا۔ نیو ہوپ بنگلہ دیش نے اپنے گاہکوں کو دودھ کے 550 بیگز ، بسکٹ کے 550 اور پینے کے پانی کے 550 بیگز عطیہ کئے ہیں جن کی مالیت 12 لاکھ ٹکا ہے۔ اس کے علاوہ سیلاب زدگان کیلئے 3 لاکھ ٹکا نقد رقم بھی عطیہ کی گئی ہے۔ سیلاب سے متاثرہ ایک ماہی گیر محمد احمد اللہ نے شِںہوا کو بتایا کہ وہ 5 برس سے کمپنی کے ساتھ کاروبار کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اچھی طرح جانتے ہیں ان کی مصنوعات کا معیار اچھا ہے اور اب سے ہر اعتبار سے شفقت وامداد کا عنصر بھی شامل ہوچکا ہے۔ نیو ہوپ بنگلہ دیش کے علاقائی صدر ہی چھوان شوئی نے بتایا کہ بنگلہ دیش کو ہر سال کئی قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ان مشکلات پر قابو پانے کے لئے ہمیں متحد ہونا پڑے گا تاکہ لوگوں کو بہتر زندگی گزارنے میں مدد دے سکیں۔ اوورسیزچائنیز ایسوسی ایشن ان بنگلہ دیش نے بنگلہ دیش میں مقیم چینی شہریوں سے عطیات جمع کئے اور کمال نگر، سونائی موری سین باغ، پل غازی اور صدر تھانے کے دیہات میں 68 لاکھ ٹکا مالیت کے 4 ہزار فیملی پیک تقسیم کئے۔ اوورسیزچائنیز ایسوسی ایشن ان بنگلہ دیش کے نائب صدر چھیو شیابن نے کہا کہ ان برادریوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے جن میں ہم رہتے اور کام کرتے ہیں اور بحران کے وقت دوستی اور مدد کا ہاتھ بڑھاتے ہیں۔ چھیو نے کہا کہ چین سیلاب زدگان کو امدادی سامان عطیہ کرنے کے لئے آگے بڑھا ہے۔ چین اور بنگلہ دیش کے عوام کے درمیان گہری دوستی کو ظاہر کرتا ہے۔ بنگلہ دیش کے کچھ حصے حالیہ دنوں میں سیلاب کی زد میں آئے ہیں جس سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب سے اب تک 59 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی