جنوبی لبنان میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں حزب اللہ کے سینئیر قانون ساز کا بیٹا بھی جاں بحق ہو گیا،اسرائیلی بمباری کا نشانہ بننے و الا عباس رعد نامی نوجوان حزب اللہ کے سینئیر پارلیمانی رہنما محمد رعد کا بیٹا ہے، اس کی ہلاکت کی تصدیق خاندان کی طرف سے بھی کر دی گئی ہے،عباس رعد کی بمباری سے ہلاکت حزب اللہ کے کئی اور نوجوانون کے ساتھ ہوئی ہے۔ اس واقعے کی اسرائیلی ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے،تاہم حزب اللہ نے اس واقعے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی