i بین اقوامی

بیروت حملوں کے بعد ایران کا القدس فورس کے سربراہ سے رابطہ منقطع ہوگیا،رپورٹتازترین

October 07, 2024

بیروت پر اسرائیل کے فضائی حملوں کے بعد ایران کا القدس فورس کے سربراہ اسماعیل قاآنی سے رابطہ منقطع ہو گیا ۔برطانوی خبر رساںادارے کی رپورٹ کے مطابق دو سینیئر ایرانی سکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ پر اسرائیلی حملے کے بعد القدس فورس کے سربراہ اسماعیل قاآنی بیروت کے دورے پر روانہ ہوئے تھے تاہم گزشتہ ہفتے بیروت پر ہونے والے فضائی حملوں کے بعد اسماعیل قاآنی سے بھی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق ایک عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیل کے جانب سے حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنانے کیلئے کیے گئے حملوں کے وقت اسماعیل قاآنی بھی بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ میں موجود تھے تاہم اس وقت وہ ہاشم صفی الدین سے کسی ملاقات میں مصروف نہیں تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے حکام کا کہنا تھا کہ اسرائیل بیروت کے جنوبی علاقے پر لگاتار بمباری کرکے ہاشم صفی الدین کی تلاش کی مہلت بھی نہیں دے رہا، تنظیم تلاش کے اختتام پر ہی ہاشم صفی الدین سے متعلق کچھ بتا پائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی