i بین اقوامی

بیلجیئم کے جنگلاتمیں لگی آگ 170ہیکٹر تک پھیل گئیتازترین

May 31, 2023

جرمنی کے ساتھ بیلجیئم کی سرحد کے قریب لگنے والی آگ نے 170ہیکٹر جنگلات اور درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، 130فائر فائٹرز کو ملک کے مشرق میں فاگنیس کے علاقے میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے تفویض کیا گیا تھا۔ بتایا گیا کہ جرمن فائر فائٹرز نے بھی آگ بجھانے میں مدد کی جس سے 170ہیکٹر جنگلات کو نقصان پہنچا،بیلجیئم کے والون علاقے کے محکمہ جنگلات و آب نے اطلاع دی ہے کہ آگ انسانوں کی وجہ سے لگی ہے آسمانی بجلی گرنے یا شدید گرمی کے وجہ سے جنگل نے شعلے نہیں پکڑے، اس علاقے میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے اور آگ سے متاثرہ کچھ مقامات تک پہنچنے کے لیے ہیلی کاپٹروں کی ضرورت تھی، بیلجیئم کے شمال میں واقع اینٹورپ اور لِمبرگ نیچر پارکس اور جنگلاتی علاقوں میں آگ لگنے کے خطرے کے خلاف یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جہاں تقریبا دو ہفتوں سے بارش نہیں ہوئی ہے۔ ملک میں کم از کم ایک ہفتے تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی