بیلجیئم میں تخریبی کاروائی کے لئے دہشت گرد تنظیم داعش کے ساتھمل کر منصوبہ بندی کرنے والے 7افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے،بیلجیئم وفاقی اٹارنی دفتر کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق فلامن کے شہروں روزیلارے، مینن، اسٹینڈ، ویولگیم اور گینٹ میں چند جگہوں پر چھاپوں کے دوران7افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے،بیان کے مطابق زیرِ حراست افراد میں سے 4چیچنیااور 3بیلجیئم کے باشندے ہیں اور دہشت گرد تنظیم داعش کے ساتھ منسلک ہیں،بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ افراد دہشت گرد تنظیم میں شامل ہونے اور ملک میں دہشت گردانہ کاروائی کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی