چینی مصنوعات اور خدمات (بیلاروس) نمائش 2024 بیلاروس کے گریٹ اسٹون چین بیلاروس انڈسٹریل پارک میں شروع ہو گئی ، جس سے دونوں ممالک کے مابین عملی تعاون کی ایک نئی شروعات ہوئی ہے۔ بیلاروس میں چین کے سفیر شائی شیا یونگ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماں کی سٹریٹجک قیادت اور مشترکہ مفادات کے تحت چین اور بیلاروس کے درمیان ہر سدا بہار جامع تذویراتی شراکت داری صحت مند اور مستحکم طور پر فروغ پا رہی ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی تعمیر میں اعلی معیار کے تعاون کو ٹھوس انداز میں آگے بڑھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نمائش نے چین اور بیلاروس کے درمیان تعاون کے لئے نمائش اور میچ میکنگ کا ایک اہم پلیٹ فارم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ نہ صرف چینی کاروباری اداروں کی طاقت اور جدیدیت کی کامیابیوں کو ظاہر کرنے کے لئے ایک اہم زریعہ ہے بلکہ چین اور بیلاروس کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعاون کو ایک نئی بلندی پر فروغ دینے کا ایک اہم موقع بھی ہے۔ پہلی چینی مصنوعات اور خدمات (بیلاروس) نمائش 2019 میں منعقد ہوئی تھی، یہ اس سلسلے کی تیسری نمائش ہے۔ 10 ہزار مربع میٹر سے زائد رقبے پر محیط یہ نمائش چار دن تک جاری رہے گی،جس میں الیکٹرو میکانکس، آٹو پارٹس ، ٹیکسٹائل اور ٹیکسٹائل مشینری، طبی سازوسامان اور رسد، گودام اور لاجسٹکس اور لکڑی کی پروسیسنگ جسے شعبوں کی مصنوعات رکھی گئی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی