i بین اقوامی

بیجنگ میں 40گھنٹوں کی مسلسل بارش نے 140سالہ ریکارڈ توڑ دیاتازترین

August 02, 2023

چین کے دارلحکومت بیجنگ میں 40گھنٹوں کی مسلسل بارش نے 140سالہ ریکارڈ توڑ دیا،بیجنگ کے محکمہ موسمیات نے بدھ کوجاری پیغام میں بتایا کہ طوفان کے باعث حالیہ بارشوں نیچینی دارالحکومت میں 140سال قبل ہونے والی بارشوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے،بیجنگ میٹرولوجیکل سروس نے کہا کہ اس طوفان کے دوران ریکارڈ کی گئی زیادہ سے زیادہ بارش 744.8ملی میٹر تھی، جو چانگ پنگ کے وانگجیوان واٹر ریزرو میں ہوئی،سی سی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طوفان سے کم از کم 11افراد ہلاک اور 27لاپتہ ہیں، جبکہ شہر سے 127,000سے زائد افراد کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، شمالی چین میں دیگرمقامات پربھی نواموات کی اطلاع ملی ہے،طوفان کے نتیجے میں شمالی علاقہ جات میں میں آنے والے سیلاب سے 20افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ فوجی ہیلی کاپٹر بیجنگ سیلاب متاثرین کو امداد پہنچا رہے ہیں،اس سے پہلے 1891میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی