i بین اقوامی

بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس کو 2 ارب سے زائد افراد نے دیکھا، آئی او سیتازترین

October 21, 2022

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی ( آئی او سی) نے اعلان کیا ہے کہ بیجنگ 2022 اولمپک سرمائی کھیلوں کو دنیا بھر میں 2 ارب سے زائد افراد نے دیکھا۔بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی آزادانہ تحقیق کے مطابق بیجنگ 2022 تاریخ میں سب سے زیادہ ڈیجیٹل طور پر مصروف اولمپک سرمائی کھیل بن گئے ہیں، جس کے ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ناظرین کی تعداد 2.01 ارب تھی جو پیانگ چھانگ 2018 کی نسبت 5 فیصد زائد ہے۔اولمپک میڈیا حقوق شراکت داروں کے چینلز کے ذریعے ناظرین نے کھیلوں کی مجموعی طور پر 713 ارب منٹس کی کوریج دیکھی، اولمپک سوشل میڈیا نے بھی 3.2 ارب ویوز حاصل کئے جبکہ مختلف پلیٹ فارمز پر 1 کروڑ 10 لاکھ نئے فالوورز کو اپنی جانب راغب کیا۔سروے میں شامل تقریبا نصف ناظرین نے کہا کہ وہ مستقبل میں مزید اولمپک کھیلوں کی کوریج دیکھنے کے خواہش مند ہیں ۔ 13 سے 19 برس کی عمر کے 57 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ وہ آمدہ بر سوں میں اولمپک کھیلوں کی مزید کوریج دیکھنا چاہتے ہیں۔بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے کہا ہے کہ بیجنگ 2022 ڈیجیٹل اعتبار سے تاریخ کے مصروف ترین اولمپک سرمائی کھیل تھے، دنیا بھر میں ہمارے میڈیا حقوق شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون سے پہلے سے کہیں زیادہ کوریج فراہم کی گئی جس میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی ریکارڈ رقم بھی شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 2 ارب سے زائد عالمی شائقین کے ساتھ اولمپک سرمائی کھیل دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے کھیلوں میں سے ایک ہیں-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی