i بین اقوامی

بحرین اور ایران کا تعلقات کی بحالی کے لیے مذاکرات شروع کرنے پر اتفاقتازترین

June 24, 2024

بحرین اور ایران نے تعلقات کی بحالی کے لیے مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ بحرین کے سرکاری میڈیا کے مطابق بحرین کے وزیرِ خارجہ عبداللطیف الزیانی اور ایران کے قائم مقام وزیرِ خارجہ علی باقری کنی کے درمیان تہران میں ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے جلد بات چیت شروع کی جائے گی، واضح رہے کہ گذشتہ ماہ بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی الخلیفہ نے کہا تھا، بحرین ایران کے ساتھ اپنے تعلقات میں بہتری کا منتظر ہے۔بحرینکے سرکاری میڈیاکے مطابق ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ملاقات کے دوران شاہ حمد نے مزید کہا کہ بحرین اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کو ملتوی کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔ یاد رہے کہ بحرین نے 2016میں ایران کے ساتھ تعلقات منقطع کر لیے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی