i بین اقوامی

بحیرہ اسود پر امریکی ڈرون گرنے کا واقعہ واشنگٹن میں روسی سفیر کی طلبی، سخت احتجاج کیا گیاتازترین

March 15, 2023

بحیرہ اسود کے اوپر روسی لڑاکا طیارہ امریکی ڈرون سے ٹکرانے کے نتیجے میں امریکی ڈرون گر کر تباہ ہوگی، واقعہ کے بعد امریکہ نے روسی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کر کے امریکہ کی جانب سے احتجاجی مراسلہ ھوالے کیا ، دوسری جانب امریکی فضائیہ کے یورپ اور افریقہ کے کمانڈرجنرل جیمز ہیکر نے کہا کہ ہمار ا ایم کیو 9 طیارہ بین الاقوامی فضائی حدود میں معمول کی کارروائیاں کر رہا تھا جب اس سے ایک روسی طیارہ ٹکرا گیا اور وہ گر کر تباہ ہوگیا،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ ماسکو میں امریکی سفیر نے روسی وزارت خارجہ کو سخت پیغام پہنچایا ہے، امریکی حکام نے اتحادیوں اور شراکت داروں کو واقعے کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی