روس کے وزیر دفاع آندرے بیلوسوو نے روسی مسلح افواج کے جنرل سٹاف کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ بحیرہ اسود پر امریکی ڈرون کی اشتعال انگیزی کا جواب دینے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کے لیے تجاویز پیش کریں۔ عرب میڈیا کے مطابق جمعہ کو روسی وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں بحیرہ اسود کے اوپر امریکی سٹریٹجک ڈرونز کی پروازوں میں اضافے کی نشاندہی کی گئی ہے، یہ ڈرونز جاسوسی کرتے ہیں اور اعلی درست نشانے والے ہتھیاروں کے اہداف کی نشاندہی کرتے ہیں۔ یہ وہ ہتھیار ہیں جو مغربی ممالک یوکرین کو فراہم کرتے ہیں۔روسی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ روسی وزیر دفاع آندرے بیلوسوف نے روسی مسلح افواج کے جنرل سٹاف کو اشتعال انگیزیوں کے فوری جواب کے لیے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی