یونانی عناصر کی طرف سے بحیرہ ایجئین کے کھلے پانیوں میں ترکیہ کی بحری حدود کی طرف دھکیلے گئے غیر قانونی نقلتارکین وطن میں سے 2 شیر خوار اور 3 کم سن بچے اور ایک عورت ہلاک ہو گئی ۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق ترکیہ ساحلی سلامتی کمانڈ آفس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مارماریس قزل برون کے کھلے پانیوں میں لائف بوٹ میں سوار غیر قانونی نقل مکانوں کے ایک گروپ کی اطلاع ملنے پر 2 ساحل سکیورٹی کشتیوں کو علاقے کی طرف روانہ کیا گیا۔ٹیموں نے لائف بوٹوں میں سوار 66 نقل مکانی کرنے والوں کو ڈوبنے سے بچا لیا ہے۔ امدادی کاموں کے نتیجے میں نصف حد تک ڈوبی ہوئی لائف بوٹ سے لپٹے مزید 7 غیر قانونی نقل مکانوں کو بچا لیا گیا اور 2شیر خوار بچوں، 3 کم سن بچوں اور ایک عورت کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔نقل مکانی کرنے والوں کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق مہاجرگروپ اٹلی پہنچنے کے لئے 10 ستمبر کو 15 میٹر لمبی لکڑی کی کشتی میں لبنان سے روانہ ہوا۔ کل روہڈوس کے کھلے سمندر میں پیٹرول ختم ہونے کے بعد نقل مکانوں نے یونانی ساحلی فورسز سے مدد مانگی۔نقل مکانوں کے مطابق یونانی ساحل سکیورٹی نے ان کی قیمتی اشیا چھین کر انہیں ترکیہ کی بحری حدود کے قریب 4 لائف بوٹوں میں سوار کر کے سمندر کی بے رحم لہروں کے حوالے کر دی-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی