ایک منجمد جھیل میں گر کر ہلاک ہونے والے بچوں کی خبر نے براہ راست نشریات کے دوران میزبان کو رلا دیا، بچوں کو پیش آنے والا حادثہ برطانوی شہر برمنگھم کے قریب پیش آیا تھا،برمنگھم کے نواحی علاقے سوہلی ہل میں واقع جھیل شدید سرد موسم کے باعث جم گئی تھی اور اس کے اوپر کھیلنے والے 3 بچے یخ بستہ پانی میں گر کر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک تشویش ناک حالت میں اسپتال میں زیرعلاج ہے،برطانوی نشریاتی ادارے کی میزبان جوانا گوسلنگ نے اس حادثے کی خبر پڑھی تو وہ شدید جذباتی ہوگئیں اور خبر پڑھتے پڑھتے رک کر اپنی حالت کو بہتر کیا،خبر کے آغاز پر انہوں نے کہا کہ بہت افسوسناک خبر ہم آپ تک پہنچا رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ 'ہم نے سنا ہے کہ 8، 10 اور 11 سال کے 3 بچے ہلاک ہوگئے ہیں'،اتنا پڑھنے کے بعد انہیں خود کو پرسکون کرنے کے لیے رکنا پڑا اور بظاہر ایسا لگا کہ وہ رونے والی ہیں، جس کے بعد انہوں نے کہا کہ 'میں معذرت کرتی ہوں یہ واقعی بہت افسوسناک خبر ہے،ناظرین نے اس المناک خبر پر میزبان سے ہمدردی کے جذبات کا اظہار کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی