بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں شادی سے انکار کرنے پر لڑکی نے اپنے بوائے کو زخمی کردیا،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 26سالہ خاتون نے مبینہ طور پر اپنے بوائے فرینڈ پر باورچی خانے کے چاقو سے حملہ کیا اور لڑکے کو زخمی کیا جس کے بعد لڑکا وہاں سے بمشکل بھاگنے میں کامیاب ہوا،پولیس کے مطابق لڑکی کے وار کے بعد متاثرہ شخص اسپتال پہنچا اور بعدازاں پولیس اسٹیشن جاکر شکایت درج کروائی،تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کی شناخت نہیں بتائی گئی،میڈیا رپورٹسکے مطابق فی الحال خاتون کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی