بھارت میں ناخلف بیٹے نے پائوں کا مساج کرنے سے انکار کر بزرگ والد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کر ڈالا،بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناگپور میں ایک 33سالہ کشال شندے نے پائوں کا مساج کرنے سے انکار پر اپنے 62سالہ والد دتاتریا شندے کو اس قدر تشدد کا نشانہ بنایا کہ بزرگ والد جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھے،پولیس کے مطابق گھر میں موجود کشال شندے کے بڑے بھائی نے کرمنل ریکارڈ یافتہ بھائی کو روکنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ اپنے والد کو بچانے میں کامیاب نہ رہا،پولیس کے مطابق کشال شندے نے اپنے والد کو سینے اور پیٹ پر مکے اور لاتیں ماریں جس سے ان کی پسلیاں ٹوٹ گئیں اور ان کے سر پر بھی شدید چوٹیں آئیں، پولیس نے کشال شندے کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی