i بین اقوامی

بھارت،ہندوانتہاپسندوں نے 14 سالہ دلت لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کردیاتازترین

October 29, 2024

بھارت میںہندوانتہاپسندوں نے 14 سالہ دلت لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا ۔بھارتلی میڈیارپورٹ کے مطابق رواں سال اگست میں 14 سالہ دلت لڑکی ہندو انتہاپسندوں کے ہاتھوں ضلع مظفرپور کے علاقے پارو میں گینگ ریپ کے بعد موت کے گھاٹ اتار دی گئی۔ہندوانتہاپسندوں نے 14 سالہ دلت لڑکی کو گھر سے اغوا کرکیزیادتی کا نشانہ بنایا،دلت لڑکی کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر کہ سفاک انتہاپسندوں نے کھیتوں میں پھینک دیا۔زیادتی کا نشانہ بننے والی کماری کی والدہ کا کہنا ہیکہ ہماری بیٹی کی موت کو اتنے دن گزر جانے کے بعد بھی انصاف نہیں مل سکا،میری بیٹی کو اونچی ذات کے ہندوں نے بہت بری طرح قتل کیا، ہمیں کون انصاف دلائے گا۔بھارت میں دلت بہت پستی کی زندگی گزار رہیہیں،ایک بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہر دس منٹ کیدوران ایک دلت ظلم کا شکار ہوتا ہے۔ بی جے پی کی حکومت میں بھارت میں لاقانونیت کے راج کے باعث نچلی ذات کے ہندو،اقلیتیں اورخصوصی طورپرخواتین مکمل طورپرغیر محفوظ ہیں،بھارت میں جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات سے خواتین کا گھروں سے نکلنا محال ہوچکا ہے۔بھارت دنیاکاوہ واحدملک بن چکاہے جہاں عورت ہونا ایک جرم سے زیادہ کچھ نہیں ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی