i بین اقوامی

بھارت،مجسٹریٹ کے رویے سے دلبرداشتہ پولیس افسر ٹرین کی پٹری پر لیٹ گیاتازترین

September 19, 2024

بھارت میں ایک پولیس افسر نے مجسٹریٹ کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کا فیصلہ کیا اور ریلوے لائن پر لیٹ گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے شہر علی گڑھ میں پیش آیا جہاں ایک سب انسپکٹر نے خودکشی کرنے کا انتہائی قدم اٹھایا،سب انسپکٹر سچن کمار عدالت میں پیش آنے والے برے رویے سے دلبرداشتہ تھا،سب انسپکٹر نے دعوی کیا کہ اس نے موٹر سائیکل چور گینگ کے 5ملزمان کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا تاہم اس کے باوجود مجسٹریٹ نے اس کے ساتھ برا رویہ اختیار کیا،سچن کمار کے مطابق عدالت کی جانب سے اسے شام 5بجے سے رات 10بجے تک موٹر سائیکل چوروں کے ساتھ انتظار کرنے پر مجبور کیا گیا اور پھر مجسٹریٹ اسے ہر 10منٹ بعد اپنے ریسٹ ہائوس بلا کر اس کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرتا،سب انسپکٹر نے بتایا کہ مجسٹریٹ کا خیال ہے کہ یہ موٹر سائیکل چور غیر قانونی طریقوں سے پکڑے گئے تھے۔رپورٹس کے مطابق عدالت کے برے رویے سے دلبرداشتہ سب انسپکٹر نے خودکشی کرنے کا فیصلہ کیا اور ٹرین کی پٹری پر جا کر لیٹ گیا جس کی اطلاع ملتے ہی دیگر پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر اس کی جان بچائی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی