i بین اقوامی

بھارت،کروڑوں روپے کی لاگت سے بنا پل افتتاح سے پہلے گرگیاتازترین

December 20, 2022

بھارتی ریاست بہار میں ایک زیرِ تعمیر پل اپنے افتتاح سے قبل ہی گرگیا، مذکورہ پل کو 13کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا تھا،تفصیلات کے مطابق بہار کے بیگو سرائے ضلع میں گزشتہ روز ایک ہولناک واقعہ پیش آیا، اتوار کے دن دریائے بدھی گنڈک پر قائم پل کا پل کا اگلا حصہ دریا میں گرگیا،مذکورہ پل چیف منسٹر کی خاص اسکیم کے تحت تعمیر کیا گیا تھا لیکن اپروچ روڈ نہ ہونے کی وجہ سے اس کا تاحال افتتاح نہیں ہوسکا،اس حوالے سے بھارتی میڈیا کہنا تھاکہ دریا پر قائم 206میٹر لمبا پل سال 2017میں 13کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے تعمیر کیا گیا تھا لیکن پلر نمبر 2-3کے درمیان پل کا اگلا حصہ کمزور تعمیرات کے باعث ٹوٹ گیا،تاہم اس واقعے میں کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، مقامی حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کے وقت پل پر کوئی گاڑی بھی موجود نہیں تھی اس کی وجہ سے کوئی زخمی بھی نہیں ہوا،اس حوالے سے بھارتی میڈیا کہنا تھا کہ اگرچہ اس پل کا افتتاح نہیں ہوا تھا لیکن اس پر ہلکی گاڑیوں کی آمدورفت جاری تھی کیونکہ یہ پل تقریبا 20 ہزارکی آبادی کو دیگر علاقوں سے جوڑتا ہے،رپورٹس کے مطابق کنکریٹ کا پل 2016میں شروع کیا گیا تھا اور 2017سے اس نے افتتاح کیے بغیر ہی کام کرنا شروع کردیا تھا اور دیہاتی پل پر سے گزر رہے تھے اور ہلکی گاڑیاں بھی اس پر چل رہی تھیں،یہ واقعہ گجرات کے موربی میں مچو دریا پر 232میٹر لمبا پل گرنے کے تقریبا دو ماہ بعد ہوا ہے کیونکہ یہ بھی بڑے ہجوم کا وزن نہیں سنبھال سکتا تھا، صرف پانچ دن بعد جب اسے تزئین و آرائش کے بعد عوام کے لیے کھول دیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی