i بین اقوامی

بھارتی سپریم کورٹ کا دہلی کے وزیراعلی کی ضمانت پر رہائی کا حکمتازترین

September 13, 2024

بھارت کی سپریم کورٹ نے شراب پالیسی کیس میں نئی دہلی کے وزیراعلی اروند کجریوال کی ضمانت منظور کرلی،بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے شراب پالیسی کیس میں تحقیقاتی ایجنسی سی بی آئی کی جانب سے عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے وزیراعلی اروند کجریوال کی گرفتار کو بلا جواز قرار دیا اور انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے،بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعلی اروند کجریوال کو 6ماہ بعد رہائی قید سے رہائی ملنے کی امید ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت سے ضمانت ملنے کے باوجود وزیراعلی اروند کجریوال لیفٹیننٹ گورنر کی اجازت کے بغیر نہ ہی اپنے دفتر جاسکتے ہیں اور نہ کسی سرکاری فائل پر دستخط کرسکتے ہیں،یاد رہے کہ اروند کجریوال کو شراب پالیسی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان کی ضمانت کی درخواست کئی بار مسترد کی گئی،البتہ اپریل میں ہونے والے بھارتی الیکشن کے دوران عدالت نے انہیں انتخابی مہم چلانے کے لیے کچھ دن کے لیے رہائی دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی